🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: رسول اللہ صلی علیہ وسلم نے جنگ تبوک سے واپسی کے وقت اعلان کروایا کہ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
رسول اللہ صلی علیہ وسلم نے جنگ تبوک سے واپسی کے وقت اعلان کروایا کہ فلاں گھاٹی سے رسول اللہ صلی علیہ وسلم گزریں گے،
اس لیے ادھر کوئی نہ جائے،
حضرت حذیفہ آپ کی اونٹنی کی مہار پکڑ کر چل رہے تھے اور عمار پیچھے سے ہانکتے تھے،
ایک مقام پر چند آدمی کپڑے سے سر لپیٹے ہوئے اونٹوں پر سوار آئے اور پیچھے سے عمار رضی اللہ عنہ پر ہلہ بول دیا،
عمار رضی اللہ عنہ نے مڑ کر ان کے اونٹوں کے منہ پر ڈنڈے برسائے،
آپ نے دیکھا تو'' بس،
بس'' کہا،
جب آپ گھاٹی سے اتر کر اونٹنی سے نیچے اترے تو عمار بھی واپس پہنچ گئے،
آپ نے پوچھا،
عمار تم نے ان کو پہچانا ہے؟''انہوں نے کہا،
میں نے اونٹوں کو تو پہچان لیا ہے،
لیکن سواروں نے اپنے سر اور منہ کپڑوں میں چھپائے ہوئے تھے،
(تفصیل کے لیے دیکھئے،
مختصرسیرۃالرسول،
جامعہ العلوم الاثریہ،
جہلم ص،
نمبر (637)
۔
اس سفر میں واپسی پر یہ واقعہ پیش آیا کہ آپ کو بتایا کہ پانی کم ہے تو آپ نے اعلان کروادیا،
مجھ سے پہلے کوئی شخص چشمہ پر نہ جائے،
لیکن آپ سے کچھ لوگ پہلے پہنچ گئے تو آپ نے ان پر لعنت بھیجی،
یہ لوگ معتب بن قثیہ،
حارث بن یزید طائی،
ودیعہ بن ثابت اور زید بن معیت تھے اور یہ چاروں منافق تھے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 7037