🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: ثنیتہ المرار وہ گھاٹی ہے، جس میں حدیبیہ کے سفر میں آپ کی اونٹنی بیٹھ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
ثنیتہ المرار وہ گھاٹی ہے،
جس میں حدیبیہ کے سفر میں آپ کی اونٹنی بیٹھ گئی تھی،
اس پر آپ نے ساتھیوں کو گھاٹی کے اوپر چڑھنے کی ترغیب دلائی،
تاکہ پتا چل سکے،
قریش کے گھوڑے کدھر ہیں،
بعض کا خیال ہے،
سرخ اونٹ کا مالک جدبن قیس منافق تھا،
لیکن یہ درست نہیں ہے،
کیونکہ جد بن قیس تو لشکر کے ساتھ آیا تھا،
اگرچہ اس نے بیعت رضوان میں شرکت نہیں کی تھی۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 7039