🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اہل کتاب نے ارتداداختیار کرنے والے منافق کو بہت عزت و احترام دیا، لیکن اللہ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اہل کتاب نے ارتداداختیار کرنے والے منافق کو بہت عزت و احترام دیا،
لیکن اللہ تعالیٰ نے اسے دنیا ہی میں سامان عبرت بنادیا،
اس کو عبرتناک موت سے دوچارکیا،
پھر اسے زمین نے قبول کرنے سےانکار کردیا،
تین دفعہ گہرا گڑھا کھود کر دفن کیا،
کیونکہ وہ سمجھتے تھے،
مسلمان اس کو باہر پھینکتے ہیں،
آخرانہیں احساس ہوگیا،
یہ تو اللہ کی طرف سے سزاہے،
پھر اسے باہر ہی پڑارہنے دیا اور وہ لوگوں کے لیے عبرت بنا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 7040