🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: انگلیوں کے قبض وبسط کا تعلق اگر اللہ تعالیٰ سے ہے تو پھر اس کی...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
انگلیوں کے قبض وبسط کا تعلق اگر اللہ تعالیٰ سے ہے تو پھر اس کی کیفیت وحقیقت کوجانناممکن نہیں ہے اور اگر اس کا تعلق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے تو پھر آپ نے آسمانوں اور زمینوں کے پھیلاؤاور سمیٹنے کی طرف اشارہ کیا کہ یہ اس طرح سمیٹ لیے جائیں گے،
اللہ کے قبض و بسط کی کیفیت بیان کرنا مقصود نہیں ہے،
کیونکہ اس کی کسی صفت کو تشبیہ دینا درست نہیں ہے،
وہ تو ليس كمثله شئی ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 7052