🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حضرت خباب رضی اللہ عنہ نے عاص بن وائل کو جواب دیا، میں اس وقت...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت خباب رضی اللہ عنہ نے عاص بن وائل کو جواب دیا،
میں اس وقت تک محمد کا انکار ہر گز نہیں کروں گا،
جب تک تو دوبارہزندہ نہ ہو اور ظاہر ہے دوبارہ زندگی قیامت کو ملے گی اور قیامت کے بعدایمان اور کفر کا موقعہ اور محل ختم ہوچکاہوگا اور ان کے نتائج اور انجام کا ظہور ہوگا،
اس لیے یہ اعتراض پیدا نہیں ہوتا کہ حضرت خباب نے کفر کو دوبارہ اٹھنے پر معلق کیا ہے اور عاص نے مذاق واستہزا کرتے ہوئے کہا،
(کیونکہ دوبارہ اٹھنے پر ایمان نہیں رکھتا)
مجھے اسی وقت مال اور اولاد ملے گا تو میں تیرا قرض ادا کر دوں گا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 7062