🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: چاند کا شق ہونا ، آپ کا ایک عظیم معجزہ ہے، جسے بہت سے صحابہ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
چاند کا شق ہونا،
آپ کا ایک عظیم معجزہ ہے،
جسے بہت سے صحابہ کرام نے بیان کیا ہے اور قرآن مجید میں بھی،
اس کا ذکر موجود ہے،
بعض روایات میں ہے،
مکہ کے کافروں نے یہ دیکھ کر کہا،
ابو کبشہ کے بیٹے نے تم پر جادو کردیا ہے،
مسافروں کا انتظار کرو،
اگر انہوں نے بھی تمہاری طرح شق قمر دیکھا ہوتو پھر یہ سچ ہے،
اگر انہوں نے تمہاری طرح چاند کو پھٹتا نہ دیکھا ہو تو یہ جادو ہے،
جو تم پر اس نے کیا ہےآنے والوں سے پوچها گیا تو ہر جہت سے آنے والے مسافروں نے اس کی گواہی دی۔
''
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 7073