🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اللہ تعالیٰ شریک و سہیم اور اولادوبیوی سے بلندو بالا اور پاک ومنزہ ہے، وہ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اللہ تعالیٰ شریک و سہیم اور اولادوبیوی سے بلندو بالا اور پاک ومنزہ ہے،
وہ کسی چیز کا محتاج نہیں ہے،
لیکن مشرک اس کے لیے شریک اور اولاد ثابت کرتے ہیں اور اس کی بے نیازی کا انکار کرتے ہیں،
اس کے باوجود وہ انہیں صحت و عافیت اور مال و دولت سے نوازتاہے اور فورا ان کا مواخذہ نہیں فرماتا اور قدرت و طاقت کے باوجود انتقام نہیں لیتا اور اللہ کا صبر،
اس کی شان رفیع کے لائق ہوگا،
اس کی کنہہ اور حقیقت کو بیان کرنا ممکن نہیں ہے اور نہ ہی تاویل یا تشبیہ و تعطیل کی ضرورت ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 7080