🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: انت في صُلب آدم تو آدم کی پشت میں تھا، سے میثاق ربوبیت یا عہد...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
انت في صُلب آدم تو آدم کی پشت میں تھا،
سے میثاق ربوبیت یا عہد الست کی طرف اشارہ ہے،
جس کو قرآن مجید میں،
وَإِذْ أَخَذَ رَبُّكَ مِن بَنِي آدَمَ میں بیان کیا گیا ہے کہ انسانوں کو اس دنیا میں پیدا کرنے سے پہلے ہی یہ بتا دیا گیا تھا اور ان سے پختہ وعدہ لیا گیا تھا کہ تم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرانا،
انسانی فطرت،
عقل و شعور اور انبیاء ورسل اور کتب و صحائف کے ذریعہ اس عہد کی یاد دہانی کرئی گئی،
لیکن انسانوں کی اکثریت اس کے باوجود شرک کے موذی مرض میں مبتلا ہو کر جہنم کا ایندھن بن رہی ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 7083