شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: مومن کی تمثیل ایک کھیت کی سی ہے، جسے ہوائیں ہمیشہ ہلاتی رہتی ہیں وہ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
مومن کی تمثیل ایک کھیت کی سی ہے،
جسے ہوائیں ہمیشہ ہلاتی رہتی ہیں وہ ادھر ادھر جھکتا رہتا ہے اور یہی چیز اس کے نشونما اور پھلنے پھولنے کا باعث بنتی ہے،
اسی طرح مومن ہمیشہ بیماریوں اور مصائب و تکالیف سے دو چار ہوتا رہتا ہے،
جو اس کے گناہوں کی بخشش اور رفع درجات کا سبب بنتی ہیں،
لیکن منافق کی مثال ارزدرخت کی ہے،
جس کی جڑیں زمین میں پیوست ہوتی ہیں اور ہوائیں اس کو حرکت نہیں دے سکتیں،
اس طرح منافق کے لیے بیماریاں اور مصائب و مشکلات گناہوں کا کفارہ کا سبب نہیں بنتے اور اس کو ان سے کوئی سبق یا عبرت حاصل نہیں ہوتی کہ وہ اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع و انابت کرتے،
اس طرح وہ بعض مومن سے کم مصائب و تکالیف کا شکار ہوتا ہے،
حتی کہ اس کا ایک ہی دفعہ سخت مؤاخذہ ہو گا،
جس سے وہ بچ نہیں سکے گا،
جس طرح صنوبر کے درخت کو کاٹ دیا جاتا ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 7092