🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: التحريش: بھڑکانا، برانگیختہ کرنا۔ فوائد ومسائل: اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ شیطان اس...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
التحريش:
بھڑکانا،
برانگیختہ کرنا۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ شیطان اس بات سے مایوس ہوچکا ہے کہ عرب کے لوگ بت پرستی کی طرف کی لوٹ جائیں اور جزیرہ عرب پر کافروں کا تسلط و غلبہ ہو،
لیکن وہ ان کے درمیان فتنہ وفساد ڈالنا اور باہمی عداوت ودشمنی پیدا کرنے سے مایوس نہیں ہوا،
اس لیے باہمی فتنہ و فساد کی آگ بھڑکانے اور ان میں اختلاف وافتراق پیدا کرنے کے لیے پورا زور صرف کرتاہے،
اس لیے آج تک جزیرہ عرب میں بت پرستی نہیں ہوئی،
لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہوئی،
بت پرستی کے سوا،
شرک کی کوئی اور شکل بھی پیدا نہیں ہوگی،
لوگ نیک لوگوں یا انبیاء اور ملائکہ کے بارے میں کسی غلو کا شکار نہیں ہوں گے اور ان کی قبروں سے استمداد اور استغاثہ نہیں کریں گے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 7103