🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر مسلمان کے ساتھ ایک شیطان ساتھی لگا...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر مسلمان کے ساتھ ایک شیطان ساتھی لگا ہوا ہے،
جو اس کو راہ راست سے بھٹکانے کی کوشش کرتا ہے اور اسے غلط مشورہ دیتا ہے،
اس سے صرف نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم محفوظ ہیں،
وہ آپ کو اچھا مشورہ ہی دیتا ہے،
غلط مشورہ دینے کی جسارت نہیں کرسکتا،
اگر اَسلَمُ سمع سے مضارع متکلم کا صیغہ بنائیں تو معنی ہوگا،
میں محفوظ رہتا ہوں،
اگر اَسلَمَ اکرم کے وزن پر ماضی کا صیغہ ہو تو معنی ہوگا،
وہ مطیع فرمانبردار بن گیا ہے اور اللہ کی قدرت سے یہ بھی باہر نہیں،
اگر وہ مسلمان اور مؤمن بن جائے،
بہرحال ہمیں ہر وقت شیطان سے ہوشیار اور چوکنارہنے کی ضرورت ہے،
وہ ہر وقت داؤ میں رہتا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 7108