شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: جنت میں داخلہ کا سبب محض انسان کا عمل نہیں بن سکتا، کیونکہ عمل کی...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
جنت میں داخلہ کا سبب محض انسان کا عمل نہیں بن سکتا،
کیونکہ عمل کی توفیق اور اس کی قبولیت دونوں اللہ کے فضل و کرم اور رحمت کا نتیجہ ہیں،
نیز انسانی عمل کسی قدر بلندو بالا ہو،
حق تو یہ ہے،
حق ادانہ ہوا کا مصداق ہے اور ایک محدود عمل،
لامحدود جزاء کا سبب بھی نہیں بن سکتا،
اس لیے عمل کا جنت کا سبب بنانا یہ بھی اس کی رحمت ہے،
گویا عمل انسانی جنت میں داخلہ کا سبب ہے،
لیکن اس کو سبب بنانا،
رحمت الٰہی کا نتیجہ ہے،
اس لیے آیت مبارکہ:
ادْخُلُوا الْجَنَّةَ بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ﴿٣٢﴾ (سورة النحل: 32)
''اپنے عملوں کے سبب جنت میں چلے جاؤ۔
'' اوروَتِلْكَ الْجَنَّةُ الَّتِي أُورِثْتُمُوهَا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ﴿٧٢﴾ (الزخرف: 72)
''اس جنت کے وارث تم عملوں کے سبب ٹھہرائے گئے ہو۔
''اس حدیث اور آیت میں مخالفت یا منافات نہیں ہے کیونکہ آیت میں باءسیہ سے اور حدیث میں نفس عوض اور بدلہ کی ہے کہ عملوں کے عوض یا بدلہ میں نہیں بلکہ عمل اللہ کی رحمت کا سبب ہیں اور رحمت ہی جنت میں داخلہ کا سبب ہےاور اس حدیث میں مخالفت یا منافات نہیں ہے،
اس لیے آپ نے سدا (صحت و درستگی)
کواختیار کرنے کا حکم دیا ہے،
تاکہ یہ طرز عمل رحمت الٰہی کا سبب بن سکے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 7111