🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس آیت اور حدیث میں نیک بندوں کے لیے بشارت دی گئی ہے کہ دور...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس آیت اور حدیث میں نیک بندوں کے لیے بشارت دی گئی ہے کہ دور آخرت میں ان کو ایسی اعلیٰ قسم کی نعمتیں ملیں گی،
جو دنیا میں کسی کو نصیب نہیں ہوئیں،
بلکہ کسی آنکھ نے ان کو دیکھا بھی نہیں اور نہ کسی کان نے ان حال سنا اور نہ کسی انسان کے دل میں کبھی ان کا خیال ہی آیا،
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے ان نیک بندوں میں شامل فرمائے،
آمین۔
اس آیت مبارکہ میں جنت کی نعمتوں کو عملوں کا بدلہ قرار دیا گیا ہے لیکن جنت میں داخلہ اللہ کی رحمت وفضل کی بنیاد پر ہوگا اور رحمت و فضل کا سبب انسان کے اعمال صالحہ ہوں گے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 7132