🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث : [صحيح مسلم 151] فقہ الحدیث ➊ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جو شخص شرک (اور...
تخریج الحدیث:
[صحيح مسلم 151]

فقہ الحدیث
➊ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جو شخص شرک (اور کفر) نہیں کرتا، صرف ایک اللہ ہی کو اپنا رب، مشکل کشا و حاجت روا سمجھتا ہے، سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو (آخری) رسول اور نبی مانتا ہے اور دین اسلام کو ہی اپنا دین سمجھتا ہے تو یہ شخص مومن اور کامل الایمان ہے۔
اسلام کے ارکان ثلاثہ (توحید، رسالت اور آخرت) میں پہلا رکن توحید ہے۔ جس نے اللہ تعالیٰ کی صفات خاصہ میں کسی مخلوق کو شریک کر لیا، اس شخص کے سارے اعمال ضائع اور مردود ہیں۔
✿ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
«وَلَوْ أَشْرَكُوا لَحَبِطَ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ»
”اگر یہ شرک کرتے تو ان کے تمام اعمال ضائع و باطل ہو جاتے۔“ [الانعام: 88]
➋ ابوالفضل عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا تھے۔ آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عمر میں دو تین سال بڑے تھے۔ غزوہ بدر سے پہلے یا بعد میں مسلمان ہوئے۔ آپ غزوہ حنین میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ثابت قدم رہے تھے۔ [صحيح مسلم: 1775، دارالسلام: 4612]
❀ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«هذا العباس بن عبدالمطلب أجود قريش كفاً وأوصلها»
”یہ عباس بن عبدالمطلب ہیں، جو قریش میں سب سے زیادہ سخی اور صلہ رحمی کرنے والے ہیں۔‏‏‏‏“ [مسند أحمد 185/1 وسنده حسن، النسائي فى الكبري: 8174 وصححه ابن حبان، الاحسان: 7052 والحاكم 338/3، 329 ووافقه الذهبي]
آپ کی بیان کردہ پینتیس (35) احادیث مسند بقی بن مخلد میں ہیں۔ حافظ ذہبی نے آپ کے تفصیلی حالات لکھے ہیں۔ [سيراعلام النبلاء 78/2۔ 103]
آپ 32 ھ یا 34 ھ کو فوت ہوئے۔ «رضي الله عنه»
اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح 9