🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: جنت صرف آرام اور راحت کا دائمی اور لازوال گھر ہے، جو کبھی فنا پذیر...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
جنت صرف آرام اور راحت کا دائمی اور لازوال گھر ہے،
جو کبھی فنا پذیر نہیں ہوگا،
اس کو دوام اور ثبات حاصل ہے،
اس میں کسی قسم کی تبدیلی یا فساد کا گزر نہیں ہوگا،
اس لیے وہاں کسی تکلیف کا یا کسی تکلیف دہحالت کا گذر نہیں ہوگا،
نہ وہاں بیماری آئے گی اور نہ موت آئے گی،
نہ بڑھاپا کسی کو ستائے گا،
نہ جوانی ڈھلے گی اور نہ کسی اور قسم کی تنگی اور پریشانی کسی جنتی کو لاحق ہوگی،
اس لیے جب جنتی،
جنت میں چلے جائیں گے تو شروع ہی میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ابدی زندگی اور دائمی راحت کا مثردہ سنا کر،
ان کو مطمئن کر دیا جائے گا اور اللہ کے اس ارشاد میں اس طرف اشارہ ہے،
''انہیں ندا آئے گی،
یہ وہ جنت ہے،
جس کے وارث تم ان عملوں کے سبب بنائے گئے ہو،
جو تم کرتے رہے ہو۔
''(اعراف،
آیت نمبر 43)
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 7157