🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: موت بھی ایک مخلوق ہے، اللہ نے فرمایا: الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيَاةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
موت بھی ایک مخلوق ہے،
اللہ نے فرمایا:
الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيَاةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا (سورة الملك: 2)
قیامت کے دن اللہ موت کو مینڈھے کی شکل دے گا اور یہ چیز اللہ کی قدرت سے بعید نہیں ہے،
اس سے کوئی محال اور ناممکن چیز لازم نہیں آتی،
یا کہہ کر کہ انقلاب حقائق محال ہے،
اس کی تاویل کرنا درست نہیں ہے،
آخرت کو دنیا پر قیاس کرنا،
قدرت کو انسانی سانچہ میں ڈاھالنا ہی درحقیقت گمراہی کا منبع اور سر چشمہ ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 7181