🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) عتل: بہت کھانے والا، سخت مزاج، بدخو، سرکش، بدگو گناہ گار، جھگڑالو۔ (2) جواظ:...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
عتل:
بہت کھانے والا،
سخت مزاج،
بدخو،
سرکش،
بدگو گناہ گار،
جھگڑالو۔
(2)
جواظ:
تکبر سے چلنے والا،
مغرور،
اجڈ،
اکھڑ،
بسیارخور،
بھاری بھرکم۔
فوائد ومسائل:
جنت میں اکثریت ان لوگوں کی ہو گی،
جوضعیف،
کم دست،
متواضع اور گم نام ہوں گے،
لوگ ان کو کم تر اور حقیر خیال کریں گے،
لیکن اللہ کے ہاں ان کا مقام و مرتبہ بہت بلند ہوگا،
اس وجہ سے اگر وہ اللہ کے کرم پر اعتماد کرتے ہوئے،
کسی چیز پر قسم کھالے تو اللہ اس کی قسم کو پورا کردے گا،
یا کسی چیز کا سوال کر کے کہہ دے،
اللہ کی قسم،
ایسے ہی ہوگا تو اللہ اس کی دعا قبول فرمالے گا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 7187