🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: مطلب یہ ہے کہ دنیا کی مدت اور لذات آخرت کے دوام و ہمیشگی اور...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
مطلب یہ ہے کہ دنیا کی مدت اور لذات آخرت کے دوام و ہمیشگی اور اس کی نعمتوں کے مقابلہ میں اتنی ہی بے حقیقت اور بے وقعت ہیں،
جتنا کے دریا کے مقابلہ میں انگلی پر لگا پانی اور یہ مثال بھی درحقیقت صرف سمجھانے کے لیے دی گئی ہے،
ورنہ دراصل دنیا کو آخرت کے مقابلہ میں یہ نسبت بھی نہیں ہے،
کیونکہ یہ دنیا اور اس کی ہر چیز محدود اور متناہی،
یعنی فانی اور عارضی ہے اور آخرت لامحدود اور غیر متناہی،
یعنی دائمی اور ابدی ہے اور ریاضی کا مسلمہ قاعدہ ہے کہ محدودو متناہی کو لا محدود اور غیر متناہی کے ساتھ کوئی نسبت نہیں دی جا سکتی،
اب اس شخص سے زیادہ محروم اور خسارہ والا کون ہو سکتا ہے،
جو دنیا کو حاصل کرنے کے لیے تو خوب جدوجہد کرتا ہے،
مگر آخرت کی تیاری کی طرف سے بالکل غافل،
بے نیاز اور لاپرواہ ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 7197