شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: یاجوج ماجوج کون ہیں اور بند جوان کو روکے ہوئے ہے، وہ کہاں ہے، اس...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
یاجوج ماجوج کون ہیں اور بند جوان کو روکے ہوئے ہے،
وہ کہاں ہے،
اس میں بہت اختلاف ہے،
یہ حاشیہ اتنی تفصیل کا متحمل نہیں ہے،
تفصیل کے طالب،
مولاناآزاد کی تفسیر،
سورہ کہف اور مولانا حفظ الرحمٰن کی کتاب،
قصص القرآن کا مطالعہ کریں،
یا حافظ عبدالسلام بھٹوی حفظہ اللہ کی تفسیر دیکھیں حدیث کا مقصود یہ ہے کہ فتنوں کے ظہور کا آغاز قریب آچکا ہے،
کیونکہ بند میں معمولی سا سوراخ ہوچکا ہے،
جس سے وہ لوگ باہر نہیں نکل سکتے،
لیکن یہ اس بات کی علامت ہے کہ فتنوں کا ظہور ہوا چاہتا ہے،
فتنوں کا آغاز حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی شہادت سے ہوا اور اس میں وسعت حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت سے ہوئی اور عام تباہی وہلاکت اس وقت ہوگی جب فسق و فجور کا دور دورہ ہوگا،
چند اچھے لوگ اس کے خلاف کچھ نہیں کرسکیں گے،
اس لیے وہ بھی ساتھ ہی ہلاک ہوجائیں گے،
بعد میں ہر ایک کو جزاو سزا اپنے عملوں کے مطابق ملے گی،
بند میں سوراخ معمولی ہوا ہے جس کو بعض نے دس کے عدد کے حلقہ سے تعبیر کیا ہے،
جو بڑا ہوتا ہے اور بعض نے نوے یا سو کے عدد کے حلقہ سے جو انتہائی تنگ ہوتا ہے،
درمیان میں خلا نہیں ہوتا ہے،
مقصود اس کی حقارت وقلت کو بیان کرنا ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 7235