🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے، اگر دو آدمی بلاضرورت ایک دوسرے کے قتل کے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے،
اگر دو آدمی بلاضرورت ایک دوسرے کے قتل کے درپے ہیں تو دونوں ہی اگر اللہ نے انہیں معاف نہ فرمایا تو سزا بھگتنے کے لیے دوزخ میں جائیں گے،
لیکن اگر ان میں سے ایک محض اپنے دفعہ کے لیے تلوار اٹھاتا ہے،
دوسرے کو قتل کرنا مقصود نہیں ہے تو پھر وہ معذور ہوگا،
حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ چونکہ حضرت علی اور حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کی باہمی جنگ،
جنگ جمل کو خانہ جنگی اور نقصان کا باعث سمجھتے تھے،
اس لیے انہوں نے احنف کو کسی ایک کا ساتھ دینے سے روکا،
لیکن احنف چونکہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو حق پر خیال کرتے تھے،
اس لیے وہ بعد میں ان کے ساتھ شریک ہو گئے تھے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 7252