🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: خلو ابيننا وبين الذين سبوا منا: رومی عیسائی مسلمانوں میں پھوٹ ڈال کر اپنا کام...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
خلو ابيننا وبين الذين سبوا منا:
رومی عیسائی مسلمانوں میں پھوٹ ڈال کر اپنا کام نکالنے کے لیے کہیں گے کہ ہمیں ان لوگوں سے لڑنے دو،
جنہوں نے ہمارے لوگوں کو قیدی بنایا،
دوسرے لوگوں سے ہماری کوئی لڑائی نہیں ہے،
اس طرح دھوکا دہی اور فریب سے کام نکالنا چاہیں گے،
لیکن مسلمان ان کے فریب میں نہیں آئیں گے،
لیکن بدقسمتی آج کل عیسائیوں کا یہ حربہ کارگر ہے،
وہ مسلمانوں میں تفریق اور پھوٹ ڈال کر اپنا الو سیدھا کررہے ہیں اورجيش من المدينه کے بارے میں دوقول ہیں۔
(1)
اس سے مراد،
مدینہ النبی صلی اللہ علیہ وسلم ہے،
(2)
اس سے مراد شام کا شہر دمشق یا حلب ہے،
اعماق اور دابق،
حلب کے قریب واقع ہیں۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ آخری زمانہ میں قسطنطیہ مسلمانوں کے ہاتھوں سے نکل جائے گا،
پھر مسلمان اس پر غالب آجائیں گے،
اس کے بعد مسیح دجال اور پھرعیسیٰ علیہ السلام کا ظہور ہوگا اور دجال حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ہاتھوں اپنے انجام کو پہنچے گا،
اس لیے اللہ اس کو گھلنے نہیں دے گا،
اگرچہ وہ گھلنا شروع ہوجائے گا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 7278