🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: مدینہ سے مشرق میں عراق واقع ہے اور اسلام کی ابتدائی تاریخ میں تمام بدعتی...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
مدینہ سے مشرق میں عراق واقع ہے اور اسلام کی ابتدائی تاریخ میں تمام بدعتی فرقوں کا ظہور اس سرزمین سے ہوا ہے اور امت میں یہ فرقے اختلاف وانتشار کا باعث بنے ہیں اور نجد بلند علاقہ کو کہتے ہیں،
اس لیے علامہ خطابی نے لکھا ہےُُ ُ من كان بالمدينة كان نجده بادية العراق ونواحيها،
وهی مشرق اهل المدين (تکملہ ج 6 ص 315)
مدینہ میں رہنے والے کا نجد،
عراق کا صحراء اور اس کے اطراف ہیں اور یہی اہل مدینہ کا مشرق ہے،
اس لیے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے بیٹے حضرت سالم رحمہُ اللہُ نے اس کا مصداق اہل عراق کو ٹھہرایا،
جیسا کے آگے آرہاہے۔
(تفصیل کیلئےدیکھئے منعتہ المنھم ج 4 ص 357،
یہ تفصیل قابل دید ہے)
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 7292