🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) خبات لك خبيا: میں نے تیرے لیے دل میں ایک چیز چھپائی ہے۔ (2)...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
خبات لك خبيا:
میں نے تیرے لیے دل میں ایک چیز چھپائی ہے۔
(2)
اخسا:
ذلیل وخوار ہوکر رہ،
ذلیل ہوکر دور ہوجا۔
فوائد ومسائل:
آپ نے اپنے ذہن میں یہ آیت رکھی تھی:
فَارْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُّبِينٍ ﴿١٠﴾ (الدخان: 10)
لیکن کاہنوں کی طرف اسے شیطانی الہام سے ایک نامکمل لفظ کا پتہ چل سکا اس لیے آپ نے فرمایا،
تم کاہن کی حیثیت سے تجاوز نہیں کرسکو گے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 7345