🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: جفال الشعر: گھنے بال۔ فوائد ومسائل: دجال سے بعض خرق عادت کام نظر آئیں گے،...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
جفال الشعر:
گھنے بال۔
فوائد ومسائل:
دجال سے بعض خرق عادت کام نظر آئیں گے،
اس لیے لوگ اس کی جعل سازیوں کا شکار ہوجائیں گے،
لیکن اللہ تعالیٰ نے اس طرح خرق عادت کے طور پر،
اس کی آنکھوں کے درمیان کافر لکھ دیا ہوگا،
جسے خرق عادت کے طور پر ہر مسلمان پڑھا لکھا ہو یا جاہل ہو پڑھے گا اور کوئی کافر پڑھا لکھا ہو یا ان پڑھ،
پڑھ نہیں سکے گا،
وہ الوہیت کا دعویٰ کرے گا،
لیکن اپنی آنکھوں کو صحیح نہیں کر سکے گا اور نہ ہی اپنی آنکھوں کے درمیان سے کافر کا لفظ مٹاسے گا،
جس سے اس کا دجل و فریب مسلمان پر واضح ہو جائے گا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 7366