الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
432۔ اردو حاشیہ : مذکورہ بالا دونوں حدیثوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایام فتنہ کی...
432۔ اردو حاشیہ:
مذکورہ بالا دونوں حدیثوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایام فتنہ کی خاص اہم بات ذکر فرمائی وہ ”نماز کو بےوقت کر کے پڑھنا ہے۔“ سرے سے چھوڑ دینا تو اور زیادہ ظلم ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکام کے دیگر ظلم و جور کو جن کا تعلق مال و آبرو سے ہو سکتا ہے ذکر نہیں فرمایا۔ اس سے معلوم ہوا کہ ایک مسلمان کے لئے اللہ کے دین میں نماز کے مقابلے میں کسی اور چیز کی اہمیت نہیں ہے اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو دین حق کی معرفت اور اس کے حقوق ادا کرنے کی توفیق عنایت فرمائے۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 432