🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
433۔ اردو حاشیہ : ➊ یعنی اگر کوئی متبع سنت اپنی انفرادیت قائم رکھ سکتا ہو اور ایسے لوگوں پر...
433۔ اردو حاشیہ:
➊ یعنی اگر کوئی متبع سنت اپنی انفرادیت قائم رکھ سکتا ہو اور ایسے لوگوں پر حجت قائم کرتے ہوئے ان کے ساتھ شریک نہ ہوتا ہو، تو جائز ہے اور اگر مل کر دوبارہ پڑھے تو بھی کوئی حرج نہیں۔ یہ نفل ہو گی جیسے اوپر کی احادیث میں گزرا ہے۔
➋ اس حدیث کی پہلی سند میں ایک راوی ہے ”ابن اخت (بھانجا) عبادہ بن صامت۔“ جبکہ صحیح یہ ہے کہ یہ اس کی بیوی کا بیٹا ہے جیسے کہ دوسری سند میں مذکور ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 433