🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: آل سے مراد یہاں آپ کا اہل و عیال ہے، آپ نے دعا فرمائی کہ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
آل سے مراد یہاں آپ کا اہل و عیال ہے،
آپ نے دعا فرمائی کہ ہمیں روزی بس اتنی دے کہ اس سے زندگی کا نظام چلتا رہے،
نہ اتنی تنگی ہو کہ فاقہ کشی اور پریشان حالی کی وجہ سے،
اپنے متعلقہ امور اور فرائض بھی سرانجام نہ دیئے جاسکیں اور کسی کے سامنے دست سوال دراز کرنا پڑے اور نہ اتنی فراغت ہو کہ ذخیرہ کر کے رکھا جاسکے،
کیونکہ امت اکثریت غربت و ناداری کی شکار ہے،
اس لیے آپ نے امت کے غرباء اور ان مساکین و محتاجوں کے لیے اپنا نمونہ چھوڑا،
تاکہ وہ اپنے حالات اور گزر بسر پر صبرو قناعت کرسکیں اور دوسروں کو دیکھ کر حرص وطمع یا حسد وکینہ کا شکار نہ ہوں۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 7441