🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: جن کنووں سے ثمودی پانی پیتے تھے، وہ نجس یا پلید نہ تھا، صرف ان...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
جن کنووں سے ثمودی پانی پیتے تھے،
وہ نجس یا پلید نہ تھا،
صرف ان کی سیرت و کردار سے نفرت و کراہت کے اظہار کے لیے ان کے کنووں سے پانی نکالنے سے منع کیا گیا،
حیوانات چونکہ مکلف نہیں ہیں،
اس لیے آٹا ان کو کھلا دیا گیا اور جس کنویں پر اونٹنی آتی تھی،
اس کا پتہ آپ کو وحی کے ذریعہ چل گیا،
یا شہرت سے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 7466