🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
438۔ اردو حاشیہ : ➊ یہ روایت سنداً تو صحیح ہے، علاوہ ازیں دیگر صحیح روایات میں بھی یہ...
438۔ اردو حاشیہ:
➊ یہ روایت سنداً تو صحیح ہے، علاوہ ازیں دیگر صحیح روایات میں بھی یہ واقعہ بیان ہوا ہے۔ لیکن اس روایت میں اس کے راوی خالد بن سمیر کو بیان واقعہ میں تین مقامات پر وہم ہوا ہے۔
(الف) کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جیش الامراء روانہ فرمایا۔
(ب) جو تم میں سے سنتیں پڑھنا چاہتا ہے، پڑھ لے۔
(ج) اس کے ساتھ اس نماز کی قضا بھی دے۔ گویا اس لشکر کو «جيش الامراء» ، قرار دینا، صبح کی سنتوں کے بارے میں اختیار دینا اور اسی طرح دوسرے دن فجر کی نماز کے ساتھ اس فجر کی نماز کی قضاء دینے کا حکم یہ تینوں باتیں صحیح نہیں ہیں۔ ان اوہام سے قطع نظر یہ روایت صحیح ہے۔ انہی اوہام کی وجہ سے غالباً شیخ البانی  رحمہ اللہ نے اسے شاذ قرار دیا ہے۔ اس لیے فوت شدہ نماز جاگ آنے یا یاد آنے ہی پر ادا کی جانی چاہیے جیسا کہ صحیح احادیث میں بیان ہوا ہے۔ اسے اگلے دن کی اسی نماز تک مؤخر کرنا درست نہیں۔
➋ ”جیش الامراء“ سے بالعموم غزوہ موتہ مراد لیا گیا ہے جبکہ صاحب بذل المجہود مولانا خلیل احمد سہارنپوری کا خیال ہے کہ غزوہ خیبر بھی ”جیش الامراء“ ہو سکتا ہے۔
➌ دنیا کے کسی کام میں مشغولیت کی وجہ سے نماز میں تاخیر کر دینا بہت بڑی نحوست ہے اور اپنی جان پر ایک بھاری ظلم، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس موقع پر درد شقیقہ کے عارضہ میں مبتلا تھے تو پہلے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور ان کے بعد حضرت علی رضی اللہ عنہ کو جھنڈا دیا گیا تھا۔ «والله أعلم»
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 438