🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اگر کوئی انسان خوبی اور کمال سے متصف ہو، یا اس نے کوئی کارنامہ سرانجام...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اگر کوئی انسان خوبی اور کمال سے متصف ہو،
یا اس نے کوئی کارنامہ سرانجام دیا ہو،
جس پر اس کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہو،
تو اس کی حوصلہ افزائی ضرور کرنی چاہیے،
لیکن اس میں ایسا انداز اور اسلوب اختیار نہیں کرنا چاہیے،
جس میں مبالغہ ومدح سرائی ہو،
جس سے اس کے اندر عجب و غرور اورگھمنڈ پیدا ہوجائے اور وہ اپنی مدح و تعریف سننے کا عادی بن جائے،
یادوسروں کے کاموں کا کریڈٹبھی لینے لگے اور یہ تعریف و توصیف بھی اپنے علم کی حد تک ہو گی،
کیونکہ اصل حقیقت تو اللہ ہی جانتا ہے،
ہم تو کسی کے ظاہر ہی کو جان سکتے ہیں۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 7501