🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حجرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا مقصد یہ ہے، اگر بچی کا حسن و جمال...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حجرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا مقصد یہ ہے،
اگر بچی کا حسن و جمال کم ہے،
لیکن وہ مال دار ہے،
تو اس کے سرپرست کے لیےمال کی لالچ وحرص میں یہ جائز نہیں ہے کہ وہ اس کی شادی ہی نہ کرے،
اس کو دوصورتوںمیں سے ایک کو اختیار کرنایاتوخود شادی کرلے اور اس کو اس کی حیثیت اور معیارکے مطابق مہر دے اور حسن معاشرسے کام لے،
یا پھر اس کی آگے شادی کردے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 7531