🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: یتیم بچی جب اپنے عم زاد کی کفالت میں ہوگی، تو پنے باپ کی وراثت...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
یتیم بچی جب اپنے عم زاد کی کفالت میں ہوگی،
تو پنے باپ کی وراثت میں حصہ لےگی،
اس لیے وہ اپنے ولی(سرپرست)
کے ساتھ مال میں حصہ دار ہوگی،
جب وہ آگے شادی کرلے گی،
تو اس کامال،
اپنے ولی کی نگرانی سے نکل کر یتیم بچی کے خاوندکی نگرانی میں چلاجائے گا اور یہ بات سرپرست کو پسند نہیں ہے،
اس لیے اگرچہ خود تو اس بچی کے ساتھ نکاح نہیں کرتا،
اس کا آگے بھی نکاح نہیں کرتا،
تاکہ اس کے مال پر تصرف کرنے کا موقع ہاتھ سے نہ نکل جائے،
شریعت اس ظلم کی کیسے اجازت دے سکتی تھی،
اس لیے اس کے بارے میں ہدایات نازل کی گئیں۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 7532