🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: معروف طریقہ کے مطابق کھا سکتا ہے، کے بارے میں علماء کا اختلاف ہے، اقوال...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
معروف طریقہ کے مطابق کھا سکتا ہے،
کے بارے میں علماء کا اختلاف ہے،
اقوال مندرجہ ذیل ہیں۔
1۔
وہ یتیم کے مال سے اپنے عمل،
کارکردگی کے مطابق لے سکتا ہے،
حضرت عائشہ،
حسن بصری،
عکرمہ سے اور ابن عباس کا ایک قول یہی ہے۔
2۔
وہ یتیم کے مال سے ضرورت مندہونے کی صورت میں کھا سکتا ہے،
یعنی بقدر ضروت لے سکتا ہے،
حسن بصری،
ابراہیم،
عطاءاور مکحول کایہی نظریہ ہے،
صحیح نظریہ یہی ہے کہ وہ ضرورت مند ہونے کی صورت میں بقدر ضرورت لے سکتا ہے،
اگر ضرورت مند نہ ہوپھر نہیں لے سکتا۔
3۔
وہ یتیم کے مال سے بطور اجرت یا نان ونفقہ کے لیے نہیں لے سکتا،
ہاں بطور قرض لے سکتا ہے اور آسودگی پیدا ہونے پر قرض چکادے گا،
حضرت عمر رضی اللہ عنہ،
عبیدہ سلمانی،
سعید بن جبیر اور مجاہد وغیرہم کا یہی نظریہ ہے۔
4۔
اگر مال سونا،
چاندی یعنی نقدی ہوتو صرف بصورت قرض لے سکتا ہے،
اگر غلہ ہوتو بقدر حاجت لے سکتا ہے،
شعمی،
ابوالعالیہ اور ابن عباس کا اصح قول یہی ہے)
۔
5۔
اجرت ومزدوری اور نان ونفقہ میں سے جو کم خرچ ہے،
وہ لے سکتا ہے،
امام شافعی کا نظریہ یہ ہے(تفصیل کے لیے احکام القرآن للجصاص اور فتح الباری دیکھئے)
۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 7533