🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حافظ ابن حجر رحمہُ اللہُ نے اسی آیت کے شان نزول میں مختلف واقعات بیان...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حافظ ابن حجر رحمہُ اللہُ نے اسی آیت کے شان نزول میں مختلف واقعات بیان کیے ہیں اور ایسے سب واقعات اس آیت کا مصداق ہوں گے،
کیونکہ اصل مقصد تو یہ ہے،
اسلام کا اظہار کرنے والے پر بلاوجہ بدگمانی کرنا صحیح نہیں ہے،
اس کو اس وقت تک مسلمان تصور کیا جائے گا،
جب تک اس سے اس دعویٰ کے خلاف کوئی حرکت سرزد نہ ہو اور اس آیت میں لفظ السلم كو السلام اور السِلم بھی پڑھا گیا ہے،
مقصود ایک ہی ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 7548