🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حمس (قریشی اور خزاعہ وغیرھا) کے سوا، عرب لوگ اور انصار، جب گھر سے حج...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حمس (قریشی اور خزاعہ وغیرھا)
کے سوا،
عرب لوگ اور انصار،
جب گھر سے حج اور عمرہ کے لیے نکلتے اور پھر کسی وجہ سے گھر آنے کی ضرورت پیش آتی،
تو وہ گھر میں دروازہ سے داخل ہونا صحیح نہیں سمجھتے تھے،
اسی طرح حج وعمرہ سے فراغت کے بعد،
دروازوں کی بجائے مکانوں کے پچھواڑوں سے یا کسی دوسرے راستہ سے داخل ہوتے،
شاید اس عجیب و غریب حرکت کا محرک یہ وہم ہو کہ جن دروازوں سے گناہوں کا بوجھ لادے ہوئے نکلے تھے،
پاک ہوجانے کے بعد انھی دروازوں سے گھروں میں داخل ہونا،
درست نہیں ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 7549