شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) تطواف: وہ لباس جس میں وہ طواف کرسکے۔ (2) اليوم يبدو بعضة اوكله: آج...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
تطواف:
وہ لباس جس میں وہ طواف کرسکے۔
(2)
اليوم يبدو بعضة اوكله:
آج اگر لباس پورا نہ ملا،
تو شرم گاہ کا کچھ حصہ کھل جائے گا اور لباس بالکل نہ ملا تو شرم گاہ مکمل ہی کھل جائے گی۔
فما بدا منه فلا احله،
شرم گاہ کابعض یا کل جو بھی کھلے،
میں کسی کے لیے اس کی طرف دیکھنا یا نظر بازی کرنا جائز قرار نہیں دیتی۔
فوائد ومسائل:
حمس کے سوا باقی قبائل کا یہ نظریہ تھا کہ جن کپڑوں میں ہم نے گناہ کیے ہیں،
ان میں حج یا عمرہ کا طواف کرنا جائز نہیں ہے،
اس لیے اگر انہیں قریش یا ان کے حلیف لباس دے دیتے،
تو وہ لباس پہن کر طواف کرلیتے،
وگرنہ اپنے کپڑے اتار دیتے اور ننگے طواف کرتے یا پھر اپنے ان کپڑوں کو وہیں پڑے رہنے دیتے اور بقول بعض اگر اپنے کپڑوں میں طواف کرلیتے،
تو پھر طواف کے بعدان کپڑوں کو استعمال نہیں کرسکتے تھے،
اگر ننگے طواف کر لیتے،
پھر پہن سکتے تھے،
اس لیے اگر عورتوں کو حمس سے کپڑے نہ ملتے،
تو وہ ننگے طواف کرتی تھیں اور اپنی شرم گاہ پر ہاتھ رکھ لیتیں۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 7551