🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج : [صحيح مسلم 445] فقہ الحدیث : ➊ اللہ کی بصر ساری کائنات کو محیط ہے۔ اس کی...
تخریج:
[صحيح مسلم 445]

فقہ الحدیث:
➊ اللہ کی بصر ساری کائنات کو محیط ہے۔ اس کی بصر، علم اور قدرت سے کوئی چیز باہر نہیں ہے۔
➋ اللہ جسے چاہتا ہے، نیکی کی توفیق دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے، گمراہیوں میں بھٹکا ہوا چھوڑ دیتا ہے۔ سب اسی کی تقدیر کے مطابق ہو رہا ہے۔
➌ دنیا میں اللہ تعالیٰ کو دیکھنا ممکن نہیں ہے، لیکن دوسرے دلائل سے یہ ثابت ہے کہ آخرت میں اہل ایمان اپنے رب کا دیدار کریں گے . نیز ان لوگوں کے دعوے کی بھی نفی ہوتی ہے جو کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا میں بیداری کی حالت میں اللہ کو دیکھا ہے .
➍ میزان حق ہے اور بندوں کے اعمال تولے جائیں گے۔
➎ نیند اللہ تعالیٰ کے شایان شان نہیں بلکہ اسے تو اونگھ بھی نہیں آتی۔ «سبحان الله»
اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح 91