الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)ہر قوم میں ملاقات کے وقت کچھ الفاظ کہنے کا رواج اور ملنے کا مخصوص انداز ہے۔...
فوائد ومسائل:
(۱)ہر قوم میں ملاقات کے وقت کچھ الفاظ کہنے کا رواج اور ملنے کا مخصوص انداز ہے۔ اسلام میں ملاقات کا انداز نہایت انوکھا ہے جو نہ صرف محبت کا اظہار ہے بلکہ نیکی کی ترغیب بھی ہے اور ادائے حق محبت بھی۔ سلام کہنے والا دوسرے بھائی کے لیے سلامتی اور خیر کی دعا بھی کرتا ہے اور اسے یہ بھی بتانا ہے کہ تم میرے شر سے محفوظ ومأمون ہو۔
(۲) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ گھر جاکر سلام کہنا چاہیے اور یہ مسئلہ بھی ثابت ہوا کہ اگر فتنے وغیرہ کا اندیشہ نہ ہو تو مرد عورت کو سلام کہہ سکتا ہے جس طرح حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے اپنی والدہ کو سلام کہا تھا۔ اس کی مشروعیت بعض دوسری احادیث سے بھی ثابت ہوتی ہے، جیسا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں آتا ہے۔
(۳) کسی کے احسان کا اس کے سامنے اعتراف کرنا جائز ہے اور یہ منہ پر تعریف کرنے کے زمرے میں نہیں آتا۔ اور کسی کے لیے دعا کرتے وقت اس کے عمل صالح کا تذکرہ کرنا چاہیے اس لیے کہ یہ عمل دعا کی قبولیت کا زیادہ باعث ہے۔
(۴) جب کسی کے ساتھ کوئی نیکی کرے اور وہ جواب میں جزاك اللہ خیراً کہہ دے تو اس نے گویا حق ادا کر دیا۔ جس طرح رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کے ساتھ کوئی نیکی کی جائے اور وہ جواب میں ”جزاك اللہ خیراً“ کہے تو اس نے تعریف کا پورا پورا حق ادا کر دیا۔ (صحیح سنن الترمذي: ۱۶۵۷)

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 14