🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)والدین کے فوت ہونے کے بعد ان کے ساتھ حسن سلوک کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے...
فوائد ومسائل:
(۱)والدین کے فوت ہونے کے بعد ان کے ساتھ حسن سلوک کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کی مغفرت اور بخشش کی دعا کی جائے، لیکن یہ اس صورت میں جائز ہے جب ان کی وفات ایمان کی حالت میں ہوئی ہو۔ بصورت دیگر ان کے لیے دعا کرنا ناجائز ہے۔
(۲) مذکورہ بالا حدیث میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے قول کا بھی یہی مطلب ہے کہ پہلی آیت میں جو عموم تھا کہ والدین خواہ کافر ہوں یا مسلمان، ہر شخص کو اپنے والدین کے لیے رحمت کی دعا کرنی چاہیے، یہ عموم سورۂ توبہ کی آیت سے منسوخ ہوگیا اور دعا کو صرف مسلمان والدین تک محدود کر دیا گیا۔
(۳) سورۂ توبہ کی آیت میں اگرچہ والدین کا نام تو نہیں لیا گیا لیکن اولیٰ القربی میں والدین بطریق اولیٰ داخل ہیں۔
(۴) اگر ماں باپ کافر یا مشرک یا بے عمل ہوں تو ان کی زندگی میں ان کی ہدایت کی دعا کرنی چاہیے۔ آیات کی وضاحت گزشتہ اوراق میں بیان کی جاچکی ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 23