الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)اس کا مطلب یہ ہے کہ حسن سلوک کے کئی مراتب ہیں اور ان میں سے ایک...
فوائد ومسائل:
(۱)اس کا مطلب یہ ہے کہ حسن سلوک کے کئی مراتب ہیں اور ان میں سے ایک صورت یہ ہے کہ والدین کی وفات کے بعد یا ان کی عدم موجودگی میں ان کے دوستوں اور ملنے والوں کے ساتھ حسن سلوک کیا جائے۔ اسے افضل حسن سلوک اس لیے قرار دیا گیا ہے کہ زندہ آدمی کے شرم و حیا کا لحاظ رکھا جاتا ہے اور اکثر و بیشتر فوت شدہ کے ساتھ اس طرح کا حیا نہیں کیا جاتا اور اگر کوئی شخص کسی کے فوت ہونے کے بعد بھی اس کے تعلق داروں کا خیال رکھتا ہے تو یہ واقعی سب سے بڑا حسن سلوک ہے۔
(۲) والدین کے ساتھ ان کے فوت ہونے کے بعد حسن سلوک کی صورت یہ ہے کہ جن امور خیر کو وہ بجا لاتے تھے انہیں جاری رکھا جائے اور جن لوگوں سے وہ تعاون کرتے رہے ہوں ان سے تعاون کیا جائے۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 41