🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: یہ روایت اس سیاق سے ضعیف ہے (دیکھیے، الارواء حدیث: ۸۳۷)سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے صحیح...
فوائد ومسائل:
یہ روایت اس سیاق سے ضعیف ہے (دیکھیے، الارواء حدیث: ۸۳۷)سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے صحیح مسلم میں مروی حدیث میں اس طرح ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جب پوچھا گیا کہ حسن سلوک کا سب سے زیادہ مستحق کون ہے تو آپ نے تین بار والدہ کا نام لیا اور آخری بار فرمایا: پھر تیرا باپ اور اس کے بعد جو جتنا قریبی ہے اس کے ساتھ اس لحاظ سے حسن سلوک کرو۔ (صحیح مسلم، البر والصلة والأدب، حدیث: ۲۵۴۸)
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 47