🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)تمام مخلوقات کا پیدا کرنے والا اللہ تعالیٰ ہے اور رحم بھی اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہے۔...
فوائد ومسائل:
(۱)تمام مخلوقات کا پیدا کرنے والا اللہ تعالیٰ ہے اور رحم بھی اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہے۔
(۲) اس سے رحم کا اللہ تعالیٰ سے کلام کرنا اور کھڑا ہونا ثابت ہوتا ہے اور اسے حقیقی معنی پر محمول کریں گے کیونکہ اللہ تعالیٰ اسے قوت گویائی دینے پر قادر ہے، نیز صلہ رحمی کی فضیلت بھی معلوم ہوئی۔
(۳) صلہ رحمی کرنے والے کو اللہ تعالیٰ نے اپنے ساتھ ملانے کا وعدہ فرمایا اور یہ بہت بڑا اعزاز ہے اور قطع رحمی کرنے والے کو اپنی ذات سے الگ کرنے کی وعید سنائی اور اس سے بڑی حرمان نصیبی اور کوئی نہیں۔ اللہ تعالیٰ کا اپنے ساتھ ملانے کے معنی یہ بھی ہوسکتے ہیں کہ اللہ اسے اپنی حفاظت میں لے لے گا اور اسے رسوا نہیں کرے گا۔
(۴) سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے حدیث کی تائید مزید کے لیے آیت کریمہ کا حوالہ دیا جس میں صلہ رحمی کی اہمیت کو بیان کیا گیا ہے۔ اس میں یہ صراحت ہے کہ قطع رحمی زمین میں فساد برپا کرنے کے مترادف ہے۔ نیز اس سے یہ معلوم ہوا کہ حدیث کی تائید میں آیت قرآنی پیش کی جاسکتی ہے۔
نیز اس سے یہ بھی واضح ہوا کہ دینی مسئلہ معلوم کرنے کے لیے پہلے قرآن پھر حدیث دیکھنا ضروری نہیں۔ پہلے حدیث سے بھی مسئلہ تلاش کیاجا سکتا ہے کیونکہ قرآن و حدیث دونوں ہی شرعی حجت ہیں۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 50