🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)صلہ رحمی حقیقت میں یہی ہے کہ قطع تعلقی کرنے والے رشتہ داروں کو قریب کیا جائے۔...
فوائد ومسائل:
(۱)صلہ رحمی حقیقت میں یہی ہے کہ قطع تعلقی کرنے والے رشتہ داروں کو قریب کیا جائے۔ صلہ رحمی کے بدلے میں صلہ رحمی عمل خیر تو ہے لیکن وہ صرف بدلہ ہے۔ برا سلوک کرنے والوں سے حسن سلوک کرنا دل گردے کی بات ہے اور بہت عظیم لوگ ہی ایسا کرتے ہیں۔
(۲) ”تو ان کے منہ میں خاک ڈال رہا ہے“ کا مطلب یہ ہے کہ تو ان کے ساتھ احسان کرکے انہیں اس بات پر مجبور کر رہا ہے کہ وہ اپنے رویے کا جائزہ لیں۔ اس طرح انہیں اپنے رویے اور تیرے حسن سلوک کا موازنہ کرکے خود ہی شرمندگی اور ذلت ہوگی۔
(۳) اللہ تعالیٰ کی مدد اور نصرت کے حصول کے لیے رشتہ داروں کے ساتھ نیکی کرنی چاہیے۔ اور ان کے جاہلانہ رویوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ان سے حسن سلوک کرتے رہنا چاہیے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 52