الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)اس حدیث سے معلوم ہوا کہ محدثین احادیث رسول بیان کرنے میں کس درجہ محتاط تھے، ابو...
فوائد ومسائل:
(۱)اس حدیث سے معلوم ہوا کہ محدثین احادیث رسول بیان کرنے میں کس درجہ محتاط تھے، ابو عنبس رحمہ اللہ نے جس جگہ، جس انداز سے حدیث سنی اسی طرح بیان کی۔
(۲) اس میں اساتذہ کے لیے راہنمائی ہے، انہیں چاہیے کہ زبان سے بیان کرنے کے علاوہ ہاتھوں کے اشارے بھی استعمال کریں، بالخصوص جب کوئی بات عملی تفہیم کی محتاج ہو۔
(۳) شجنۃ کا مطلب یہ ہے، کہ رحم او رحمان کا باہمی تعلق ان شاخوں کی طرح ہے جو باہم ملی ہوتی ہیں، یعنی جس طرح شاخوں کا باہم تعلق ہے، رحم (رشتہ داری)اور رحمن کا تعلق بھی اسی طرح ہے۔ ظاہر ہے جو اللہ تعالیٰ کی اتنی تعلق والی چیز کا لحاظ نہیں رکھے گا اللہ تعالیٰ اسے کیونکر اپنے ساتھ ملائے گا۔
(۴) زبان کو قوت گویائی عطا کرنے والی ذات باری تعالیٰ ہے۔ وہ جس کو چاہے قوت گویائی دے دے، رحم کو بھی اللہ تعالیٰ وجود عطا کرے گا اور بول کر اللہ تعالیٰ کے سامنے شکویٰ کرے گا۔ اس کی تاویل کی قطعاً ضرورت نہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ حقیقتاً ایسا کرنے پر قادر ہے۔
(۵) رحم رحمن سے مشتق ہے، اس میں یہ بھی اشارہ ہے کہ اس میں رحمن کی رضا ہی مقصود ہونی چاہیے۔ صلہ رحمی کے گو دیگر مقاصد ہوتے ہیں لیکن اگر بنیاد ان پر استوار کی جائے تو تعلق پائیدار نہیں ہوتا۔ اگر مقصود اللہ تعالیٰ کی خوشنودی تو دیگر مقاصد از خود حاصل ہو جاتے ہیں۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 54