الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)ماؤں کا ذکر تاکید کے لیے دوبارہ کیا کیونکہ ماں طبعاً نرم طبیعت کی مالک ہوتی ہے...
فوائد ومسائل:
(۱)ماؤں کا ذکر تاکید کے لیے دوبارہ کیا کیونکہ ماں طبعاً نرم طبیعت کی مالک ہوتی ہے اس لیے تنبیہ کر دی کہ اس کی نرمی کا یہ مطلب نہیں کہ تم اس کے ساتھ حسن سلوک نہ کرو بلکہ وہ سب سے زیادہ حسن سلوک کی مستحق ہے۔ بعض علماء نے لکھا ہے کہ ماں کے بارے میں تاکید مزید اس لیے ہے کہ ماں کسی شراکت کے بغیر حمل اور دودھ پلانے کی مشقت برداشت کرتی ہے۔ اور تربیت کرنے میں باپ بھی شریک ہوتا ہے۔
(۲) آباء میں انسان کے باپ دادا اوپر تک سب آجاتے ہیں۔ اس لیے سب مراد ہیں صرف والد نہیں۔ اس لیے دادا کے ساتھ بھی حسن سلوک کرنا چاہیے۔
(۳) رشتہ داروں کے مختلف درجات ہوتے ہیں، کوئی قریبی ہوتا ہے اور کوئی دور کا، جو جتنا زیادہ قریبی ہو اس کے ساتھ اتنا ہی زیادہ حسن سلوک کرنا چاہیے۔ لیکن افسوس کہ آج جو جتنا زیادہ قریبی ہوتا ہے لوگ اسی سے دور ہوتے ہیں۔ اپنے ہی قریبی اگر خوشحال ہوں تو لوگ حسد کرتے ہیں اور تنگ دست ہوں تو حقارت اور نفرت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
(۴) اس حدیث کی مزید تشریح کے لیے حدیث نمبر ۳ ملاحظہ فرمائیے۔
(۵) مراتب کا تعین کیسے ہوگا؟ اس کا جواب یہ ہے کہ شریعت نے وراثت میں جو حصے دیے ہیں وہ رشتہ داریوں کے مراتب کا لحاظ رکھ کر دیے ہیں اس لیے اسے بنیاد بنایا جاسکتا ہے، تاہم ماں کے بعد خالہ کا درجہ ہے اگرچہ وہ وارث نہیں ہے کیونکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:((الخالۃ بمنزلۃ الأم))”خالہ ماں کے قائم مقام ہے۔“ (چچا اور تایا)بھی حسن سلوک اور صلہ رحمی میں باپ کی طرح ہے اگرچہ وارث بننے میں اس کا نمبر اولاد اور بھائیوں کے بعد آتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:((ان عمر الرجل صنوابیه))(مسلم:۲۲۷۷)”بے شک آدمی کا چچا اس کے باپ کی طرح ہے۔“

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 60