🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)اس سیاق سے پوری مفصل روایت کو شیخ البانی رحمہ اللہ نے ضعیف الادب المفرد میں ذکر...
فوائد ومسائل:
(۱)اس سیاق سے پوری مفصل روایت کو شیخ البانی رحمہ اللہ نے ضعیف الادب المفرد میں ذکر کیا ہے کیونکہ اس کی سند ضعیف ہے، تاہم اس کا مرفوع حصہ ”بنو آدم کے اعمال....صحیح ہے۔ مسند احمد میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے حسن سند کے ساتھ مروی ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:بنو آدم کے اعمال ہر شب جمعہ کو اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کیے جاتے ہیں اور قطع رحمی کرنے والے کے اعمال قبول نہیں ہوتے۔ (مسند احمد:۲؍۲۸۴)
(۲) بعض روایات میں ہے کہ صبح و شام فرشتوں کی ڈیوٹیاں بدلتی ہیں اور وہ انسان کے اعمال لے کر جاتے ہیں جبکہ اس روایت میں ہے کہ ہر جمعہ کی شب اعمال پیش کیے جاتے ہیں۔ ان روایات میں بظاہر تضاد ہے۔ اس کی تطبیق یوں ہے کہ اعمال اٹھائے تو ہر روز جاتے ہیں تاہم ہر جمعہ کی شب اللہ کے حضور پیش کیے جاتے ہیں۔ ایک روایت میں پیر کے روز کا اضافہ ہے (سنن ابي داؤد، الصوم، حدیث:۲۴۳۶)جس کا مطلب یہ ہے کہ جمعرات کے ساتھ ساتھ پیر کے روز بھی اعمال پیش کیے جاتے ہیں۔
(۳) اس سے قطع رحمی کی سنگینی کا اندازہ بھی بآسانی کیا جاسکتا ہے کہ اس کا اثر انسان کی تمام نیکیوں پر ہوتا ہے کہ اس کے ہوتے ہوئے دوسرے اعمال کی قبولیت بھی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔
(۴) ایسے دوست بنانے چاہئیں اور ایسے لوگوں کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا ہونا چاہیے جو صلہ رحمی کرنے والے ہوں۔ ایسے لوگوں سے دوستی نہ رکھی جائے جو قطع رحمی کرنے والے ہوں کیونکہ ان کی عادات اثر انداز ہوسکتی ہیں۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 61