الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)اہل علم کی مجلس میں بیٹھنا چاہیے۔ اس سے دینی معلومات میں اضافہ ہوتا ہے اور اصلاح...
فوائد ومسائل:
(۱)اہل علم کی مجلس میں بیٹھنا چاہیے۔ اس سے دینی معلومات میں اضافہ ہوتا ہے اور اصلاح کی توفیق ملتی ہے۔ عبدالرحمن بن ابو نعم کے بارے میں آتا ہے کہ وہ اس قدر عبادت گزار تھے کہ اگر ان سے کہا جاتاکہ کل تمہیں موت آجائے گی تو وہ اپنے عمل میں اضافہ نہ کرسکتے۔
(۲) ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس شخص سے یہ اس لیے پوچھا:”تم کہاں کے رہنے والے ہو“ کہ اہل کوفہ اس دور میں بھی اس طرح کے بے جا سوال کرنے میں معروف تھے۔ بعد میں بھی یہ فتنوں کی آماجگاہ رہا اور اہل الرائے وہیں کی پیداوار ہیں۔
(۳) اہل کوفہ دغا بازی میں روز اول سے معروف ہیں۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کا باعث بنے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو شہید کیا اور پیدا ہونے والے فتنے میں پیش پیش رہے حتی کہ سیدنا حسین رضی اللہ عنہ اور آپ کے خانوادے کو شہید کرکے خود ہی رونا پیٹنا شروع کر دیا۔ بظاہر وہ شخص اپنی دین داری اور پرہیزگاری کا رعب جمانا چاہتا تھا تاکہ لوگ کہیں کہ یہ کس قدر محتاط ہے۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما اسے سمجھ گئے اور اس کی خوب خبر لی کہ تمہیں نواسۂ رسول کو شہید کرتے ہوئے تو ذرہ حیا نہ آئی اور مچھر کے قتل کرنے کے بارے میں تم مسئلہ پوچھ رہے ہو۔
(۴) رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا حسن و حسین رضی اللہ عنہما سے بہت پیار تھا، شاید اس کی وجہ یہ تھی کہ آپ کی دوسری بیٹیوں کی نرینہ اولاد زندہ نہیں بچی تھی۔ اور وہ بیٹیاں آپ کی زندگی ہی میں دنیا سے چل بسی تھیں۔ اولاد کیونکہ باعث سکون ہوتی ہے اور انسان انہیں پیار و محبت کرکے اسی طرح سکون محسوس کرتا ہے جیسے پھول اور خوشبو انسان کو سکون مہیا کرتی ہے اس لیے اولاد کو پھول سے تشبیہ دی گئی۔
سائل نے محرم کے مچھر مار دینے کے حوالہ سے سوال کیا تھا کہ اس کا کیا حکم ہے؟ (بخاری:۳۷۵۳)

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 85