الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)بچوں کے کپڑوں پر اگر ظاہری نجاست نہ ہو تو ان کا حکم پاک کپڑوں کا ہوگا...
فوائد ومسائل:
(۱)بچوں کے کپڑوں پر اگر ظاہری نجاست نہ ہو تو ان کا حکم پاک کپڑوں کا ہوگا کیونکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی تفصیلات معلوم نہیں کیں جبکہ بچوں کے کپڑوں کے ناپاک ہونے کا اکثر و بیشتر گمان ہوتا ہے۔ اسی طرح رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی نواسی امامہ رضی اللہ عنہا کو اٹھا کر نماز بھی پڑھی۔
(۲) سیدنا حسن و حسین رضی اللہ عنہما سے محبت ایمان کا حصہ ہے اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کے حصول کا ذریعہ ہے، جیسا کہ بعض روایات میں ہے:”اے اللہ! جو اس سے محبت کرے تو اس سے محبت فرما۔“ تاہم محبت کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ انہیں مشکل کشا اور حاجت روا سمجھا جائے، یہ محبت نہیں بلکہ ان کے ساتھ دشمنی ہے کیونکہ کسی کی تعلیمات سے رو گردانی اس سے محبت نہیں بلکہ بغض کی علامت ہے۔ ان بزرگوں کی یہ تعلیمات ہرگز نہیں تھیں بلکہ وہ ساری زندگی توحید کا درس دیتے رہے اور محرمات سے بچتے رہے۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 86