🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)انسان جس قدر جاہل اور معرفت الٰہی سے محروم ہوگا اسی قدر سخت مزاج ہوگا۔ رسول اکرم...
فوائد ومسائل:
(۱)انسان جس قدر جاہل اور معرفت الٰہی سے محروم ہوگا اسی قدر سخت مزاج ہوگا۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ اللہ کی معرفت رکھتے تھے اس لیے آپ سب سے زیادہ رحم دل تھے۔ آپ اتنے اونچے مرتبے پر فائز ہونے کے باوجود اپنے تو کیا دوسروں کے بچوں سے بھی پیار و شفقت کا رویہ رکھتے تھے۔ انہیں گزرتے ہوئے سلام کرتے۔ سفر سے واپس تشریف لاتے تو انہیں اپنے ساتھ سواری پر سوار کرلیتے۔ مزاح کرتے۔ یہ سارے کام رحمت و شفقت کی بنیاد پر ہی ممکن ہیں اور اللہ تعالیٰ کا خصوصی فضل و احسان ہے۔
(۲) چھوٹے بچوں سے پیار کرنا اور انہیں بوسہ دینا مستحب ہے۔ ایسا کرنے سے انسان اللہ کی رحمت کا مستحق ٹھہرتا ہے۔ یاد رہے اس پیار کا باعث شفقت اور رحمت ہو، اگر اس کا باعث شہوت ہو تو وہ قابل مواخذہ گناہ ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 90