🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
471۔ اردو حاشیہ : ➊ نماز کے بعد بیٹھنے کی احادیث اور ان کی فضیلت کو عموم پر محول...
471۔ اردو حاشیہ:
➊ نماز کے بعد بیٹھنے کی احادیث اور ان کی فضیلت کو عموم پر محول کیا جاتا ہے۔ کہ انسان سنتوں کے بعد فرضوں کا انتظار کر رہا ہو، یا فرضوں کے بعد سنتوں کے لئے بیٹھا ہو، یا دوسری نماز کا انتظار کر رہا ہو۔ یا ذکر اذکار میں مشغول ہو۔ ان شاء اللہ اس فضیلت سے محروم نہیں ہو گا۔ چاہیے کہ مسلمان لا یعنی اور بےفائدہ مجالس و مشاغل کو چھوڑ کر مسجد کی مجلس اختیار کرے۔
➋ «فساء» ”بغیر آواز کے ہوا خارج ہونا ہے“ اور «ضراط» کہتے ہیں ”آواز کے ساتھ ہوا کے خارج ہونے کو“ اردو میں اسے پھسکی اور گوز یا پاد مارنا کہتے ہیں۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 471